سورة ھود - آیت 25

وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا نُوحًا إِلَىٰ قَوْمِهِ إِنِّي لَكُمْ نَذِيرٌ مُّبِينٌ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

” اور البتہ تحقیق یقیناً ہم نے نوح کو اس کی قوم کی طرف بھیجاانہوں نے کہا بیشک میں تمہارے لیے واضح طور پر ڈرانے والاہوں۔“ (٢٥) ”

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿ وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا نُوحًا ﴾ ” اور ہم نے نوح علیہ السلام کو بھیجا۔“ یعنی ہم نے نوح علیہ السلام کو اولین رسول بنا کر بھیجا۔ ﴿ إِلَىٰ قَوْمِهِ  ﴾ ” ان کی قوم کی طرف۔“ جو انہیں اللہ کی طرف بلاتے تھے اور شرک سے روکتے تھے۔ انہوں نے اپنی قوم سے کہا : ﴿إِنِّي لَكُمْ نَذِيرٌ مُّبِينٌ ﴾ ” میں تم کو کھول کھول کر ڈر سنانے آیا ہوں۔“ یعنی میں نے جس چیز سے تمہیں ڈرایا ہے اسے کھول کھول کر بیان کردیا ہے جس سے اشکال زائل ہوگیا۔