سورة یونس - آیت 84
وَقَالَ مُوسَىٰ يَا قَوْمِ إِن كُنتُمْ آمَنتُم بِاللَّهِ فَعَلَيْهِ تَوَكَّلُوا إِن كُنتُم مُّسْلِمِينَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
”اور موسیٰ نے کہا اے میری قوم ! اگر تم اللہ پر ایمان لائے ہو تو اسی پر توکل کرو، اگر تم فرمانبردار ہو۔“
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿ وَقَال َمُوسَىٰ ﴾ موسیٰ علیہ السلام نے اپنی قوم کو صبر کی تلقین کرتے ہوئے اور ان امور کو اختیار کرنے کی نصیحت کرتے ہوئے جو صبر میں مدد کرتے ہیں، کہا : ﴿يَا قَوْمِ إِن كُنتُمْ آمَنتُم بِاللَّـهِ﴾ ” اے میری قوم : اگر تم ایمان لائے ہو اللہ پر“ تو وظیفہء ایمان کو پورا کرنے کے لیے کھڑے ہوجاؤ۔ ﴿فَعَلَيْهِ تَوَكَّلُوا إِن كُنتُم مُّسْلِمِينَ﴾ ” تو اسی پر توکل کرو اگر تم مسلمان ہو۔“ یعنی اللہ تعالیٰ ہی پر بھروسہ کرو، اسی کی پناہ لو اور اسی سے مدد طلب کرو۔