سورة التوبہ - آیت 76

فَلَمَّا آتَاهُم مِّن فَضْلِهِ بَخِلُوا بِهِ وَتَوَلَّوا وَّهُم مُّعْرِضُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

پھر جب اس نے انہیں اپنے فضل سے عطا فرمایا تو انہوں نے اس میں بخل کیا اور منہ موڑ گئے کیونکہ وہ بے رخی کرنے والے تھے۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿فَلَمَّا آتَاهُم مِّن فَضْلِهِ﴾ ” پس جب دیا ان کو اپنے فضل سے‘‘ تو انہوں نے اس وعدے کو پورا نہ کیا جو انہوں نے اللہ تعالیٰ سے کیا تھا بلکہ ﴿بَخِلُوا بِهِ ﴾ ” بخل کیا ساتھ اس کے“ ﴿وَتَوَلَّوا﴾ اور اطاعت سے منہ موڑ گئے ﴿وَّهُم مُّعْرِضُونَ ﴾ ” اور وہ روگردانی کرنے والے تھے“ یعنی بھلائی کی طرف التفات نہ کرنیوالے۔ جب انہوں نے اس عہد کو پورا نہ کیا جو انہوں نے اللہ تعالیٰ کے ساتھ کیا تھا تو اللہ تعالیٰ نے ان کو سزا دی۔