سورة التوبہ - آیت 9
اشْتَرَوْا بِآيَاتِ اللَّهِ ثَمَنًا قَلِيلًا فَصَدُّوا عَن سَبِيلِهِ ۚ إِنَّهُمْ سَاءَ مَا كَانُوا يَعْمَلُونَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
انہوں نے اللہ کی آیات کے بدلے میں تھوڑی سی قیمت لی پھر اس کے راستے سے روکنے لگے بے شک یہ لوگ برا ہے جو کچھ کرتے رہے ہیں۔ (٩)
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿اشْتَرَوْا بِآيَاتِ اللَّـهِ ثَمَنًا قَلِيلًا﴾ ” یہ اللہ کی آیات کے عوض تھوڑا سا فائدہ حاصل کرتے ہیں۔“ یعنی انہوں نے اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول پر ایمان لانے اور اللہ تعالیٰ کی آیات پر عمل کرنے کی بجائے اس دنیا میں جلدی حاصل ہونے والے حسیس عوض کو اختیار کرلیا۔ ﴿فَصَدُّوا عَن سَبِيلِهِ﴾ انہوں نے خود اپنے آپ کو اور دوسروں کو اللہ کے راستے سے روکا۔ ﴿إِنَّهُمْ سَاءَ مَا كَانُوا يَعْمَلُونَ﴾ ” بلاشبہ بہت ہی برے کام ہیں جو یہ کرتے ہیں۔ “