سورة الانفال - آیت 8

لِيُحِقَّ الْحَقَّ وَيُبْطِلَ الْبَاطِلَ وَلَوْ كَرِهَ الْمُجْرِمُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

تاکہ وہ حق کو سچا کردے اور باطل کو جھوٹا کردے، خواہ مجرم ناپسند ہی کریں۔“ (٨)

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿لِيُحِقَّ الْحَقَّ ﴾” تاکہ حق کو ثابت کر دے۔“ حق کی صحت اور صدقات کے شواہد اور براہین کو ظاہر کر کے ﴿وَيُبْطِلَ الْبَاطِلَ ﴾ ” اور باطل کو باطل کر دے۔“ اس کے بطلان پر دلائل اور شواہد قائم کر کے ﴿وَلَوْ كَرِهَ الْمُجْرِمُونَ﴾ ” خواہ مجرموں کو یہ بات ناپسند ہی کیوں نہ ہو“ پس اللہ تعالیٰ کو ان کی کوئی پروا نہیں۔