سورة الاعراف - آیت 118

فَوَقَعَ الْحَقُّ وَبَطَلَ مَا كَانُوا يَعْمَلُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

پس حق ثابت ہوگیا اور جو کچھ وہ کرتے تھے باطل ہوا۔ (١١٨)

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿فَوَقَعَ الْحَقُّ﴾” تو حق ثابت ہوگیا۔‘‘ یعنی اس بھرے مجمع میں حق واضح طور پر نمایاں اور ظاہر ہوگیا ﴿وَبَطَلَ مَا كَانُوا يَعْمَلُونَ ﴾” اور جو کچھ وہ کرتے تھے سب باطل ہوگیا۔“