سورة الاعراف - آیت 113

وَجَاءَ السَّحَرَةُ فِرْعَوْنَ قَالُوا إِنَّ لَنَا لَأَجْرًا إِن كُنَّا نَحْنُ الْغَالِبِينَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور جادوگر فرعون کے پاس آئے اور کہنے لگے واقعی ہمارے لیے کچھ انعام ہوگا اگر ہم غالب آجائیں۔ (١١٣)

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿وَجَاءَ السَّحَرَةُ فِرْعَوْنَ ﴾ ” اور جادو گر فرعون کے پاس آپہنچے۔“ جادوگر غالب آنے کی صورت میں انعام کا مطالبہ کرتے ہوئے فرعن کے پاس آئے اور کہنے لگے : ﴿ إِنَّ لَنَا لَأَجْرًا إِن كُنَّا نَحْنُ الْغَالِبِينَ﴾ ” اگر ہم مقابلے میں کامیاب ہوگئے تو ہمیں انعام دیا جائے گا؟“