سورة الاعراف - آیت 84

وَأَمْطَرْنَا عَلَيْهِم مَّطَرًا ۖ فَانظُرْ كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُجْرِمِينَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور ہم نے ان پر پتھروں کی زبردست بارش برسائی، پس دیکھ لو مجرموں کا انجام کیا ہوا؟“ (٨٤)

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿ وَأَمْطَرْنَا عَلَيْهِم مَّطَرًا ﴾” اور ہم نے ان پر (پتھروں کا) مینہ برسایا۔“ یعنی ہم نے سخت گرم کھنگر کے پتھر ان پر برسائے اور اللہ تعالیٰ نے اس بستی کو الٹ کر اوپر نیچے کردیا۔ ﴿فَانظُرْ كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُجْرِمِينَ﴾’’پس دیکھو، کیا ہوا انجام گناہ گاروں کا“ ہلاکت اور دائمی رسوائی۔