سورة الاعراف - آیت 7

فَلَنَقُصَّنَّ عَلَيْهِم بِعِلْمٍ ۖ وَمَا كُنَّا غَائِبِينَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

پھران کے سامنے علم کے ساتھ بیان کریں گے اور ہم غائب نہ تھے۔“ (٧)

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- چونکہ ہر ظاہر اور پوشیدہ بات کا علم رکھتے ہیں اس لئے ہم پھر دونوں (امتیوں اور پیغمبروں) کے سامنے ساری باتیں بیان کریں گے اور جو کچھ انہوں نے کیا ہوگا، ان کے سامنے رکھ دیں گے۔