سورة الانعام - آیت 85

وَزَكَرِيَّا وَيَحْيَىٰ وَعِيسَىٰ وَإِلْيَاسَ ۖ كُلٌّ مِّنَ الصَّالِحِينَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور زکریا اور یحییٰ اور عیسیٰ اور الیاس کو یہ سب نیک لوگوں میں سے تھے۔“ (٨٥)

تفسیر مکی - مولانا صلاح الدین یوسف صاحب

٨٥۔ ١ عیسیٰ (علیہ السلام) کا ذکر حضرت نوح (علیہ السلام) یا حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کی اولاد میں اس لئے کہا گیا (حالانکہ ان کا باپ نہیں تھا) کہ لڑکی کی اولاد بھی ذریت رجال میں ہی شامل ہوتی ہے۔ جس طرح نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) حضرت حسن (اپنی بیٹی حضرت فاطمہ کے صاحبزادے) کو اپنا بیٹا فرمایا ان ابنی ھذا سید و لعل اللہ ان یصلح بہ بین فئتین عظمتین من المسلمین (صحیح بخاری) ' (تفصیل کے لئے دیکھئے تفسیر ابن کثیر)۔