سورة الانعام - آیت 16

مَّن يُصْرَفْ عَنْهُ يَوْمَئِذٍ فَقَدْ رَحِمَهُ ۚ وَذَٰلِكَ الْفَوْزُ الْمُبِينُ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

جس شخص سے اس دن عذاب ہٹالیاجائے گا تو یقیناً اللہ نے اس پر رحم کردیا اور یہی کھلی کامیابی ہے۔“ (١٦)

تفسیر مکی - مولانا صلاح الدین یوسف صاحب

١٦۔ ١ جس طرح دوسرے مقام پر فرمایا ' جو آگ سے دور اور جنت میں داخل کردیا گیا، وہ کامیاب ہوگیا اس لئے کامیابی، خسارے سے بچ جانے اور نفع حاصل کرلینے کا نام ہے۔ جنت سے بڑھ کر نفع کیا ہوگا ؟