سورة المآئدہ - آیت 119

قَالَ اللَّهُ هَٰذَا يَوْمُ يَنفَعُ الصَّادِقِينَ صِدْقُهُمْ ۚ لَهُمْ جَنَّاتٌ تَجْرِي مِن تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ خَالِدِينَ فِيهَا أَبَدًا ۚ رَّضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ وَرَضُوا عَنْهُ ۚ ذَٰلِكَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

” اللہ فرمائے گا یہ وہ دن ہے کہ سچوں کو ان کاسچ نفع دے گا۔ ان کے لیے باغات ہیں جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں، ان میں ہمیشہ رہنے والے ہیں۔ اللہ ان سے ہمیشہ راضی ہوگیا اور وہ اللہ سے راضی ہوگئے یہ بہت بڑی کامیابی ہے۔“

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* حضرت ابن عباس (رضی الله عنہ) نے اس کے معنی یہ بیان فرمائے ہیں ''يَنْفَعُ الْمُوَحِّدِينَ تَوْحِيدُهُمْ'' وہ دن ایسا ہوگا کہ صرف توحید ہی موحدین کو نفع پہنچائے گی، یعنی مشرکین کی معافی اورمغفرت کی کوئی صورت نہیں ہوگی۔