سورة النسآء - آیت 168

إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا وَظَلَمُوا لَمْ يَكُنِ اللَّهُ لِيَغْفِرَ لَهُمْ وَلَا لِيَهْدِيَهُمْ طَرِيقًا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

بے شک جن لوگوں نے کفر اور ظلم کیا اللہ انہیں نہیں بخشے گا اور نہ ہی انہیں سیدھے راستے کی ہدایت دے گا۔

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* کیونکہ مسلسل کفر اور ظلم کا ارتکاب کرکے، انہوں نے اپنے دلوں کو سیاہ کرلیا ہے جس سے اب ان کی ہدایت و مغفرت کی کوئی امید نہیں کی جاسکتی۔