سورة النسآء - آیت 156
وَبِكُفْرِهِمْ وَقَوْلِهِمْ عَلَىٰ مَرْيَمَ بُهْتَانًا عَظِيمًا
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
” اور ان کے کفر اور ان کے مریم پر بہت بڑا بہتان باندھنے کی وجہ سے۔“
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* اس سے مراد یوسف نجار کے ساتھ حضرت مریم علیہا السلام پر بدکاری کی تہمت ہے۔ آج بھی بعض نام نہاد محققین اس بہتان عظیم کو ایک حقیقت ثابتہ باور کرانے پر تلے ہوئے ہیں اور کہتے ہیں کہ یوسف نجار (نَعُوذُ بِاللهِ) حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کا باپ تھا اور یوں حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کی بن باپ کے معجزانہ ولادت کا بھی انکار کرتے ہیں۔