سورة الناس - آیت 4
مِن شَرِّ الْوَسْوَاسِ الْخَنَّاسِ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
وسوسہ ڈالنے والے کے شر سے جو چھپ کر وسوسہ ڈالتاہے۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* الْوَسْوَاسُ، بعض کے نزدیک اسم فاعل الْمُوَسْوِسُ کے معنی میں ہے اوربعض کےنزدیک یہ ذِي الْوَسْوَاسِ ہے۔ وسوسہ، مخفی آواز کو کہتے ہیں۔ شیطان بھی نہایت غیر محسوس طریقوں سے انسان کے دل میں بری باتیں ڈال دیتا ہے، اسی کو وسوسہ کہا جاتا ہے۔ الْخَنَّاسِ، (کھسک جانے والایہ ) شیطان کی صفت ہے۔ جب اللہ کا ذکر کیا جائے تو یہ کھسک جاتا ہے اور اللہ کی یاد سے غفلت برتی جائے تو دل پر چھا جاتا ہے۔