سورة الفلق - آیت 2
مِن شَرِّ مَا خَلَقَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اس چیز کے شر سے جو اس نے پیدا کی ہے
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- یہ عام ہے، اس میں شیطان اور اس کی ذریت، جہنم اور ہر اس چیز سے پناہ ہے جس سے انسان کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔