سورة قریش - آیت 4
الَّذِي أَطْعَمَهُم مِّن جُوعٍ وَآمَنَهُم مِّنْ خَوْفٍ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
جس نے بھوک میں انہیں کھانے کو دیا، اور خوف سے امن عطا فرمایا۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* مذکورہ تجارت اور سفر کے ذریعے سے۔ ** عرب میں قتل وغارت گری عام تھی لیکن قریش مکہ کو حرم مکہ کی وجہ سے جو احترام حاصل تھا، اس کی وجہ سے وہ خوف وخطر سے محفوظ تھے۔