سورة الفیل - آیت 2

أَلَمْ يَجْعَلْ كَيْدَهُمْ فِي تَضْلِيلٍ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

کیا اس نے ان کی تدبیر کو ناکام نہیں کر دیا۔

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* یعنی وہ جو خانہ کعبہ کو ڈھانے کا ارادہ لے کر آیا تھا، اس میں اس کو ناکام کر دیا۔ استفہام تقریری ہے۔