سورة الهمزة - آیت 5

وَمَا أَدْرَاكَ مَا الْحُطَمَةُ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور آپ کیا جانیں کہ وہ حطمہ کیا ہے؟

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* یہ استفہام اس کی ہولناکی کے بیان کے لئے ہے، یعنی وہ اتنی ہولناک آگ ہوگی کہ تمہاری عقلیں اس کا ادراک نہیں کرسکتیں اور تمہارا فہم وشعور اس کی تہہ تک نہیں پہنچ سکتا۔