سورة الهمزة - آیت 4

كَلَّا ۖ لَيُنبَذَنَّ فِي الْحُطَمَةِ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

ایسا ہرگز نہیں ہوگا وہ حطمہ میں پھینکا جائے گا۔

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* یعنی معاملہ ایسا نہیں ہے جیسا اس کا زعم اور گمان ہے۔ ** ایسا بخیل شخص حطمہ میں پھینک دیا جائے گا۔ یہ بھی جہنم کا ایک نام ہے، توڑ پھوڑ دینے والی۔