سورة الهمزة - آیت 3

يَحْسَبُ أَنَّ مَالَهُ أَخْلَدَهُ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

وہ سمجھتا ہے کہ اس کا مال اس کے پاس ہمیشہ رہے گا۔

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* أَخْلَدَهُ کا زیادہ صحیح ترجمہ یہ ہے کہ (اسے ہمیشہ زندہ رکھے گا) یعنی یہ مال،جسےوہ جمع کرکے رکھتا ہے، اس کی عمر میں اضافہ کر دے گا اور اسے مرنے نہیں دے گا۔