سورة التکاثر - آیت 7

ثُمَّ لَتَرَوُنَّهَا عَيْنَ الْيَقِينِ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

پھر تم بالکل یقین کے ساتھ اسے دیکھ لو گے

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- پہلا دیکھنا دور سے ہوگا، یہ دیکھنا قریب سے ہوگا، اسی لئے اسے عَيْنُ الْيَقِينِ (جس کا یقین مشاہدۂ عینی سے حاصل ہو) کہا گیا۔