سورة القارعة - آیت 4

يَوْمَ يَكُونُ النَّاسُ كَالْفَرَاشِ الْمَبْثُوثِ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

جس دن لوگ بکھرے ہوئے پروانوں کی طرح ہوں گے۔

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* فِرَاشٌ، مچھر اور شمع کے گرد منڈلانے والے پرندے وغیرہ۔ مَبْثُوثٌ، منتشر اور بکھرے ہوئے۔ یعنی قیامت والے دن انسان بھی پروانوں کی طرح پراگندہ اور بکھرے ہوئے ہوں گے۔