سورة العاديات - آیت 8
وَإِنَّهُ لِحُبِّ الْخَيْرِ لَشَدِيدٌ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اور وہ مال کی محبت میں بڑا سخت ہے
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- خَيْرٌ سے مراد مال ہے، جیسے ﴿إِنْ تَرَكَ خَيْرًا الْوَصِيَّةُ﴾ (البقرة :180 ) میں ہے معنی واضح ہیں۔ ایک دوسرا مفہوم یہ ہے کہ نہایت حریص اور بخیل ہے جو مال کی شدید محبت کا لازمی نتیجہ ہے۔