سورة العاديات - آیت 7

وَإِنَّهُ عَلَىٰ ذَٰلِكَ لَشَهِيدٌ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور وہ خود اس پر گواہ ہے

تفسیر مکی - مولانا صلاح الدین یوسف صاحب

٧۔ ١ یعنی انسان خود بھی اپنی ناشکری کی گواہی دیتا ہے۔ بعض لشہید کا فاعل اللہ کو قرار دیتے ہیں۔ لیکن امام شوکانی نے پہلے مفہوم کو راجح قرار دیا ہے، کیونکہ مابعد کی آیات میں ضمیر کا مرجع انسان ہی ہے۔ اس لیے یہاں بھی انسان ہی ہونا زیادہ صحیح ہے۔