سورة البينة - آیت 2

رَسُولٌ مِّنَ اللَّهِ يَتْلُو صُحُفًا مُّطَهَّرَةً

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اللہ کی طرف سے ایک رسول جو پاکیزہ صحیفے پڑھ کر سنائے۔

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* یعنی حضرت محمد (ﷺ) ۔ ** یعنی قرآن مجید جو لوح محفوظ میں پاک صحیفوں میں درج ہے۔