سورة العلق - آیت 12

أَوْ أَمَرَ بِالتَّقْوَىٰ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

یا پرہیزگاری کی تلقین کرتا

تفسیر مکی - مولانا صلاح الدین یوسف صاحب

١٢۔ ١ یعنی اخلاص، توحید، اور عمل صالح کی تعلیم، جس سے جہنم کی آگ سے انسان بچ سکتا ہے تو کیا یہ چیزیں (نماز، روزہ وغیرہ) ایسی ہیں کہ ان کی مخالفت کی جائے اور اس پر اس کو دھمکیاں دی جائیں۔