سورة العلق - آیت 12
أَوْ أَمَرَ بِالتَّقْوَىٰ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
یا پرہیزگاری کی تلقین کرتا
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- یعنی اخلاص، توحید اور عمل صالح کی تعلیم، جس سے جہنم کی آگ سے انسان بچ سکتا ہے۔ تو کیا یہ چیزیں ( نماز پڑھنا اور تقویٰ کی تعلیم دینا ) ایسی ہیں کہ ان کی مخالفت کی جائے اور اس پر اس کو دھمکیاں دیں جائیں؟