سورة التين - آیت 8

أَلَيْسَ اللَّهُ بِأَحْكَمِ الْحَاكِمِينَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

کیا اللہ سب حاکموں سے بڑا حاکم نہیں ؟

تفسیر مکی - مولانا صلاح الدین یوسف صاحب

٨۔ ١ جو کسی پر ظلم نہیں کرتا اور اس کے عدل ہی کا یہ تقاضا ہے کہ وہ قیامت برپا کرے اور ان کی داد رسی کرے جن پر دنیا میں ظلم ہوا۔