سورة التين - آیت 7

فَمَا يُكَذِّبُكَ بَعْدُ بِالدِّينِ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

پس اے نبی قیامت کے دن کے بعد کون جزا وسزا کے معاملہ میں آپ کو جھٹلا سکے گا؟

تفسیر مکی - مولانا صلاح الدین یوسف صاحب

٧۔ ١ یہ انسان سے خطاب ہے کہ اللہ نے تجھے بہترین صورت میں پیدا کیا اور وہ تجھے اور اس کے برعکس ذلت میں گرانے کی قدرت رکھتا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ اس کے لئے دوبارہ پیدا کرنا کوئی مشکل نہیں۔ اس کے بعد بھی تو قیامت اور جزا کا انکار کرتا ہے۔