سورة الشرح - آیت 6

إِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْرًا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

بے شک تنگی کے ساتھ فراخی ہے

تفسیر مکی - مولانا صلاح الدین یوسف صاحب

٦۔ ١ یہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لیے اور صحابہ کرام کے لیے خوشخبری ہے کہ تم اسلام کی راہ میں جو تکلیفیں برداشت کر رہے ہو تو گھبرانے کی ضرورت نہیں اس کے بعد ہی اللہ تمہیں فراغت وآسانی سے نوازے گا چنانچہ ایسا ہی ہوا جیسے ساری دنیا جانتی ہے۔