سورة الضحى - آیت 8

وَوَجَدَكَ عَائِلًا فَأَغْنَىٰ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور آپ کو تنگ دست پایا اور غنی کر دیا

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- تونگر کا مطلب ہے، اپنے سوا تجھ کو ہر ایک سے بے نیاز کر دیا، پس تو فقر میں صابر اور غنا میں شاکر رہا۔ جیسے خود نبی (ﷺ) کا بھی فرمان ہے کہ تونگری، ساز وسامان کی کثرت کا نام نہیں ہے، اصل تونگری دل کی تونگری ہے۔ ( صحيح مسلم، كتاب الزكاة، باب ليس الغنى عن كثرة العرض ) ۔