سورة الضحى - آیت 7

وَوَجَدَكَ ضَالًّا فَهَدَىٰ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور آپ کو ناواقف راہ پایا اور پھر راہنمائی فرمائی

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- یعنی تجھے دین شریعت اور ایمان کا پتہ نہیں تھا، ہم نے تجھے راہ یاب کیا، نبوت سے نوازا اور کتاب نازل کی، ورنہ اس سے قبل تو ہدایت کے لئے سرگرداں تھا۔