سورة الليل - آیت 13

وَإِنَّ لَنَا لَلْآخِرَةَ وَالْأُولَىٰ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور بلاشبہ آخرت اور دنیا کے ہم ہی مالک ہیں۔

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* یعنی دونوں کے مالک ہم ہی ہیں، ان میں جس طرح چاہیں تصرف کریں اس لئے ان دونوں کے یا ان میں سے کسی ایک کے طالب ہم سے ہی مانگیں کیوں کہ ہر طالب کو ہم ہی اپنی مشیت کے مطابق دیتے ہیں۔