سورة الشمس - آیت 13

فَقَالَ لَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ نَاقَةَ اللَّهِ وَسُقْيَاهَا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اللہ کے رسول نے ان لوگوں سے کہا کہ خبردار ” اللہ“ کی اونٹنی کو ہاتھ نہ لگانا اور اس کے پانی پینے میں رکاوٹ نہ ڈالنا

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- یعنی اس اونٹنی کو کوئی نقصان نہ پہنچائے، اسی طرح اس کے لئے پانی پینے کا جو دن ہو، اس میں بھی گڑ بڑ نہ کی جائے۔ اونٹنی اور قوم ثمود دونوں کے لئے پانی کا ایک ایک دن مقرر کر دیا گیا تھا۔ اس کی حفاظت کی تاکید کی گئی۔ لیکن ان ظالموں نے پروا نہیں کی۔