سورة البلد - آیت 10

وَهَدَيْنَاهُ النَّجْدَيْنِ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور نیکی اور بدی کے راستے نہیں دکھائے

تفسیر مکی - مولانا صلاح الدین یوسف صاحب

١٠۔ ١ یعنی خیر کی بھی شر کی بھی اور ایمان کی بھی، سعادت کی بھی اور بد بختی کی بھی، جیسے فرمایا، بعض نے یہ ترجمہ کیا ہے، ہم نے انسان کی (ماں کے) دو پستانوں کی طرف رہنمائی کردی یعنی وہ عالم شیر خوارگی میں ان سے خوراک حاصل کرے لیکن پہلا مفہوم زیادہ صحیح ہے۔