سورة البلد - آیت 6

يَقُولُ أَهْلَكْتُ مَالًا لُّبَدًا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

کہتا ہے کہ میں نے بہت زیادہ مال لٹا دیا

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- لُبَدًا ۔ کثیر، ڈھیر۔ یعنی دنیا کے معاملات اور فضولیات میں خوب پیسہ اڑاتا ہے، پھر فخر کے طور پر لوگوں کے سامنے بیان کرتا پھرتا ہے۔