سورة البلد - آیت 4
لَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنسَانَ فِي كَبَدٍ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
درحقیقت ہم نے انسان کو مشقت میں پیدا کیا ہے
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- یعنی اس کی زندگی محنت ومشقت اور شدائد سے معمور ہے۔ امام طبری نے اسی مفہوم کو اختیار کیا ہے، جب جواب قسم ہے۔