سورة الغاشية - آیت 18

وَإِلَى السَّمَاءِ كَيْفَ رُفِعَتْ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

آسمان کو نہیں دیکھتے کہ اسے کیسے بلند کیا گیا ہے؟

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- یعنی آسمان کتنی بلندی پر ہے، پانچ سو سال کی مسافت پر، پھر بھی بغیر ستون کے وہ کھڑا ہے۔ اس میں کوئی شگاف اور کجی بھی نہیں ہے۔ نیز ہم نے اسے ستاروں سے مزین کیا ہوا ہے۔