سورة الغاشية - آیت 6
لَّيْسَ لَهُمْ طَعَامٌ إِلَّا مِن ضَرِيعٍ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
خاردار سوکھی جھاڑیوں کے سوا کوئی کھانا ان کے لیے نہیں ہو گا۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یہ ایک کانٹے دار درخت ہوتا ہے جسے خشک ہونے پر جانور بھی کھانا پسند نہیں کرتے۔ بہرحال یہ بھی زقوم کی طرح ایک نہایت تلخ، بدمزہ اور ناپاک ترین کھانا ہوگا، جو جز وبدن بنے گا، نہ اس سے بھوک ہی مٹے گی۔