سورة الأعلى - آیت 11

وَيَتَجَنَّبُهَا الْأَشْقَى

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور جو اس سے گریز کرے گا وہ بدبخت ہو گا۔

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* یعنی اس نصیحت سے فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے کیوں کہ ان کا کفر پر اصرار اور اللہ کی معصیتوں میں انہماک جاری رہتا ہے۔