سورة الأعلى - آیت 10

سَيَذَّكَّرُ مَن يَخْشَىٰ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

جو شخص ڈرتا ہے وہ نصیحت قبول کرے گا۔

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* یعنی آپ کی نصیحت سے وہ یقیناً عبرت حاصل کریں گے جن کے دلوں میں اللہ کا خوف ہوگا، ان میں خشیت الہیٰ اور اپنی اصلاح کا جذبہ مزید قوی ہو جائے گا۔