سورة الأعلى - آیت 9
فَذَكِّرْ إِن نَّفَعَتِ الذِّكْرَىٰ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
لہٰذا تم نصیحت کرو اگر کسی کو نصیحت فائدہ دینے والی ہو۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یعنی وعظ ونصیحت وہاں کریں جہاں محسوس ہو کہ فائدہ مند ہوگی۔ یہ وعظ ونصیحت اور تعلیم کے لئے ایک اصول اور ادب بیان فرما دیا۔ (ابن کثیر ) امام شوکانی کے نزدیک مفہوم یہ ہے کہ آپ نصیحت کرتے رہیں، چاہے فائدہ دے یا نہ دے۔ کیونکہ انذار وتبلیغ دونوں صورتوں میں آپ کے لئے ضروری تھی۔ یعنی أَوْ لَمْ تَنْفَعْ یہاں محذوف ہے۔