سورة الطارق - آیت 15

إِنَّهُمْ يَكِيدُونَ كَيْدًا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

یہ لوگ چالیں چل رہے ہیں۔

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* یعنی نبی (ﷺ) جو دین حق لے کر آئے ہیں، اس کو ناکام کرنے کے لئے سازشیں کرتے ہیں، یا نبی (ﷺ) کو دھوکہ اور فریب دیتے ہیں اور منہ پر ایسی باتیں کرتے ہیں کہ دل میں اس کے برعکس ہوتا ہے۔