سورة الطارق - آیت 8

إِنَّهُ عَلَىٰ رَجْعِهِ لَقَادِرٌ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

یقیناً وہ خالق اسے دوبارہ پیدا کرنے پر قادر ہے

تفسیر مکی - مولانا صلاح الدین یوسف صاحب

٨۔ ١ یعنی انسان کے مرنے کے بعد، اسے دوبارہ زندہ کرنے پر قادر ہے۔ بعض کے نزدیک اس کا مطلب ہے کہ وہ اس قطرہ آب کو دوبارہ شرمگاہ کے اندر لوٹانے کی قدرت رکھتا ہے جہاں سے وہ نکلا تھا پہلے مفہوم کو امام شوکانی اور امام ابن جریر طبری نے زیادہ صحییح قرار دیا ہے۔