سورة البروج - آیت 15
ذُو الْعَرْشِ الْمَجِيدُ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
عرش کا مالک ہے اور بڑی شان والاہے۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یعنی تمام مخلوقات سے معظم اور بلند ہے اور عرش، جو سب سے اوپر ہے، وہ اس کا مستقر ہے۔ جیسا کہ صحابہ وتابعین اور محدثین کا عقیدہ ہے۔ الْمجِيدِ صاحب فضل وکرم۔ یہ مرفوع اس لئے ہے کہ یہ ذُو ۔ یعنی رب کی صفت ہے، عرش کی صفت نہیں۔ اگرچہ بعض لوگ اسے عرش کی صفت تسلیم کرکے اسے مجرور پڑھتے ہیں۔ معناً دونوں صحیح ہیں۔ ( ابن کثیر ) ۔