سورة البروج - آیت 13

إِنَّهُ هُوَ يُبْدِئُ وَيُعِيدُ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

وہی پہلی بار پیدا کرتا ہے اور وہی دوبارہ پیدا کرے گا

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- یعنی وہی اپنی قوت اور قدرت کاملہ سے پہلی مرتبہ پیدا کرتا ہے اور پھر قیامت والے دن دوبارہ انہیں اسی طرح پیدا فرمائے گا جس طرح اس نے پہلی مرتبہ پیدا کیا تھا۔