سورة الانشقاق - آیت 19

لَتَرْكَبُنَّ طَبَقًا عَن طَبَقٍ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

تمہیں ہر صورت درجہ بدرجہ ایک حالت سے دوسری حالت کی طرف جانا ہے۔

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* طَبَقٌ کے اصل معنی شدت کے ہیں۔ یہاں مراد وہ شدائد ہیں جو قیامت والے دن واقع ہوں گے۔ یعنی اس روز ایک سے بڑھ کر ایک حالت طاری ہوگی۔ (فتح الباري ، تفسير سورة انشقاق) یہ جواب قسم ہے۔