سورة الانشقاق - آیت 3

وَإِذَا الْأَرْضُ مُدَّتْ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور جب زمین پھیلا دی جائے گی۔

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* یعنی اس کے طول وعرض میں مزید وسعت کر دی جائے گی۔ یا یہ مطلب ہے کہ اس پر جو پہاڑ وغیرہ ہیں، سب کو ریزہ ریزہ کر کے زمین کو صاف اور ہموار کرکے بچھا دیا جائے گا۔ اس میں کوئی اونچ نیچ نہیں رہے گی۔