سورة الانشقاق - آیت 2

وَأَذِنَتْ لِرَبِّهَا وَحُقَّتْ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور اس کے لیے یہی لازم ہے کہ اپنے رب کا حکم مانے۔

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* یعنی اللہ اس کوپھٹنے کا جو حکم دے گا، اسے سنے گا اور اطاعت کرے گا۔ ** یعنی اس کے یہی لائق ہے کہ سنے اور اطاعت کرے، اس لئے کہ وہ سب پرغالب ہے اور سب اس کے ماتحت ہیں، اس کے حکم سے سرتابی کرنے کی کس کو مجال ہو سکتی ہے ؟